ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرانسیسی سینیٹ کے الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست

فرانسیسی سینیٹ کے الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست

Mon, 25 Sep 2017 23:14:43    S.O. News Service

پیرس،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)؂اتوار چوبیس ستمبر کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن کے نتائج فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کی سیاسی جماعت ری پبلک آن دی موو پارٹی (LREM) کے لیے ایک بڑے دھچکے سے کم نہیں تھے۔ فرانسیسی سینیٹ کی 171 نشستوں کے لیے ہونے والے الیکشن میں ماکروں کی سیاسی جماعت کو صرف اٹھائیس نشستیں حاصل ہوئیں۔ حکمران سیاسی جماعت سے زیادہ کامیابیاں یعنی نشستیں ری پبلکن اور سوشلسٹوں کے ہاتھ آئیں، فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینٹ کی کل نشستوں کی تعداد 348 ہے۔ سب سے واضح کامیابی رپبلکن پارٹی کے امیدواروں کو حاصل ہوئی۔ اس کامیابی کے بعد رپبلکن پارٹی کی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد 159 ہو گئی ہے۔ سابق صدر فرانسوا اولانڈ کی سوشلسٹ پارٹی کو پانچ سیٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔


Share: